دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق ،لاشیں مردہ خانے منتقل

ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کررکشہ ڈرائیورعرفان ،گاڑی کی ٹکرسی60سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے ۔نشتر کے علاقہ میں لوڈر رکشہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 25 سالہ رکشہ ڈرائیور محمد عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نواب ٹائون کے علاقہ میں گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ نامعلوم شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں مزید کارروائی کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں