علاقائی صحافیوں کااپنے 7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی

پنجاب بھر سے علاقائی صحافیوں کی شرکت،پنجاب اسمبلی کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا گیا

منگل 30 نومبر 2021 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پا کستان(آر یو جی) کی کال پر علاقائی صحافیوں نے اپنے 7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جس میںپنجاب بھر سے سینکڑوں علاقائی صحافیوں نے شرکت کی،صحافی مطالبات کے حق میں نعر ے لگاتے رہے ،پنجاب اسمبلی کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا گیا،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی اور لیبر پارٹی کے فاروق طارق نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پا کستان کی کال پر علاقائی صحافیوں نے اپنے 7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی الحمر ا ہال سے شروع ہوئی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں ہر ضلع کی سطح پر صحافی کا لونی،علاقائی صحافیوں کی انشورنس،صحت کارڈ کو سوشل سکیورٹی کے ساتھ منسلک کرنے،آزادی اظہار رائے پر لگائی گئی ہر قسم کی سنسر شپ کے خاتمے،پریس کلبز کو سرکاری سالانہ فنڈنگ، ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں اور علاقائی صحافیوں کی مالی معاونت اور جہیزفنڈ کی رقم کم از کم 5لاکھ روپے کے مطالبات کئے۔

ریلی میں پنجاب بھر کے اضلاع سے سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقائی صحافیوں نے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے، پنجاب بھر کے علاقائی صحافی آر یو جے کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں،اب حکومت کو ہمارے مطالبات ہر صورت پورے کرنے ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں