عبوری ضمانت کے لیے پیش ہونے والا جعلی وکیل علی عمار وکلا ء کے ہتھے چڑھ گیا

منگل 7 دسمبر 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وکلا ء نے جعل سازی کیس میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہونے والا جعلی وکیل علی عمار وکلا ء کے ہتھے چڑھ گیا ، ایک خاتون وکیل نے کمرہ عدالت میں ہی اس کے چہرے پر سیاہی مل دی اور تھپڑ بھی مارے،عدالت نے ملزم علی عمار خان کی عبوری ضمانت میں 16 دسمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں