ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں‘ پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا شہزاد اکبر کے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفے پر رد عمل

منگل 25 جنوری 2022 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے شہزاد اکبرکے استعفے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبرکی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں