فواد حسن فواد کی ذاتی شاپنگ پلازہ فروخت کرنے کی استدعا مستر د

جمعرات 27 جنوری 2022 17:24

فواد حسن فواد کی ذاتی شاپنگ پلازہ فروخت کرنے کی استدعا مستر د
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے ذاتی شاپنگ پلازہ کو فروخت کرنے کی استدعا مستر دکردی ۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے درخواست گزشتہ سال دسمبر میں احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی۔ملزم صدر راولپنڈی میں موجود پلازہ کو 9 ارب 25 کروڑ مالیت کے عوض فروخت کرنا چاہتا تھا۔نیب ریفرنس کی مطابق مذکورہ پلازہ مبینہ طور پر ناجائز اثاث جات پر مشتمل ہے ۔نیب لاہور کی موثر پیروی پر احتساب عدالت نے ملزم فواد حسن فواد کی پلازہ فروخت کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments