وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف اپیلوں پر 5 رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا

منگل 17 مئی 2022 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کے خلاف دائر اپیلوں پر پانچ رکنی لارجر بنچ کل ( منگل) کے روز سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیر اعلی کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کررکھے ہیں۔فاضل بنچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔وفاقی حکومت اور پنجا ب حکومت کے وکلا نے بھی تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کر رکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں