حکومت اپنی آئینی مدت سے ایک دن بھی پیچھے نہیں ہٹے گی‘ ملک احمد خان

تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں انتشار پھیلا رہی ہے ‘لیگی رہنماکی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 مئی 2022 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماملک محمداحمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت سے ایک دن بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اس دن ہی فیصلہ ہو گیا تھا جب اقتدار سنبھالا تھا۔ا نہوںنے کہا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں انتشار پھیلا رہی ہے ،قانون کی حکمرانی ہے ، ہم کسی سیاسی ورکر کو گرفتار نہیں کریں گے لیکن جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف قانون ضرورحرکت میں آئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں