والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد کی مرمت و بحالی پر سیمینار

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام بارود خانہ میں جمعرات کے روز بادشاہی مسجد کی مرمت و بحالی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سیمینار میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،نجم ثاقب، رانا زوہیب ایگزیکٹو انجینئر پنجاب اوقاف آرگنائزیشن،محمد علی ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد، ڈاکٹر عبدالغفار شہزاد ڈائریکٹر اوقاف ڈیپارٹمنٹ،انجم قریشی (آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ)،ڈین آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ نیشنل کالج آف آرٹس،ڈاکٹر کول خالد اورمبشر حسن ڈپٹی ڈائریکٹر کنزرویشن نے شرکت کی۔

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے موجودہ جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی، تمام مہمانوں نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے کام کو سراہا اور ماہرین نے پراجیکٹ کے نتائج کو بہترین بنانے کے لیے اپنی رائے دی جیسا کہ بادشاہی مسجد کی بحالی ،صفائی و ستھرائی میں ہاتھ سے سوفٹ کلینگ کے عمل کو یقینی بنانے اور بحالی و صفائی و ستھرائی کے کام میں کیمیکلز کے استعمال سے اجتناب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بادشاہی مسجد میں جاری مختلف حصوں میں ترقیاتی کاموں کا بذات خود جائزہ لیا۔ بادشاہی مسجد کی الیکٹرانک منصوبہ بندی ، اور تاروں کے گچھوں کو ختم کرنے کیلئے بھی گفتگو کی گئی۔کامران لاشاری نے کہاکہ ان تمام تجاویز پر سنجیدگی سے جلد از جلد کام کیا جائے گا اور تاریخی اہمیت کی حامل بادشاہی مسجد کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں