جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک ،آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بریرہ بشیر، ڈاکٹر فرقان حیدر، مسرت مصباح و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔مقررین نے اپنی تقاریر میں برن پری وینشن کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پر زور دیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے آگاہی سیمینار کے موقع پراپنی تقاریر میں کہاکہ پنجاب میں برن پری وینشن کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر بہت بڑی سہولت ہے۔معاشرے میں برن پری وینشن کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ مقررین نے برن پری وینشن واک اور آگاہی سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کی کاوش کو بے حدسراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں