صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 19:35

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ  کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ عثمان خالد،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق اور مینجر مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن پی ایچ آئی ایم سی حسنات احمد موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں چیئرمین شہاب تنویر،ایاز را،سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم،سلیم زعفران، محمد سکندر علی جرال، ایڈووکیٹ رشدہ لودھی،ڈاکٹر رضوان،پروفیسر مقصود و دیگر نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وفد کے درمیان نظام صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات،شعبہ نرسنگ کی بہتری اور صحت کارڈ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفد کے ممبران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی نظام صحت کیلئے کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز USA کا نظام صحت کی بہتری کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں