نوازشریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ لاہور میں انتقال کر گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سمدھی اور ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔مرحوم کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر آصف بیگ بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی بہن کے شوہر اور حسن نواز کے سسر تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف بیگ برین ہمیرج کے باعث تقریباً ڈیڑھ ماہ سے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ کے بعد 28ایچ ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ،کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت دیگر عزیز وا قارب نے شرکت کی ۔آصف بیگ مرزا کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں