کانسٹیبل غلام رسول کے قتل کا مقدمہ درج

جمعرات 2 مئی 2024 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ٹیکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بیٹے مستنصر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

درج مقدمے کے متن کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے اپنے آقاں کی تعمیل کے لیے کانسٹیبل کا قتل کیا ، پولیس ملازمین پر حالیہ حملوں کی طرز پر کانسٹیبل کو قتل کیا گیا ہے ، حملہ آور نے جامنی رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی ۔ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور کی فائرنگ سے راہ گیر اکبر زخمی ہوا ، کانسٹیبل کو پہلے سے گھات لگائے شوٹر نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں