وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی قیادت میں 590 شاہراہوں کی بحالی و مرمت کا کام چھ ماہ میں مکمل ہوگا، ملک صہیب احمد بھرتھ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سڑکیں بحال،پنجاب خوشحال،حکومت پنجاب کا تعمیر و ترقی کا مشن تیزی سے جاری ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ چار شاہراہوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،تین شاہراہوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،بھکر میں حیدر آباد تا ماہانی41 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت منکیرہ تا پٹی بیلندہ 21 کلومیٹر سڑک،سیالکوٹ میں اڈہ چونڈہ کی سڑک اور جہلم میں لِلہ بھراونہ 10 کلومیٹر سڑک مکمل کا مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 31 سال بعد بڑے پیمانے پر مرمت و بحالی کا کام1106 ملین سے شروع کیا گیاہے۔ پنسرہ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شور کوٹ کو ملانے والی60 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت کا کام شروع کر دیا گیاہے،احمد پور ایسٹ تا جنگڑا،کوٹلہ موسی خاں اور بہاولنگر کو ملانے والی 26 کلومیٹر سڑک کی بحالی مرمت،502 ملین کی لاگت سے تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے،نارووال تا مریدکے 33 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت کا کام شروع 3475 ملین سے کام شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں590 شاہراہوں کی بحالی و مرمت کا کام چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب نے ایک ماہ کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں کا آغاز کیا۔ تعمیر و ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔روٹی اور بجلی کی قیمت میں کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت وزیر اعلی مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تقلید کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں