وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انشاء اللہ 23 اپریل تک تمام موڈیولر تھیٹرز فعال ہونے کی پوری امید ہے۔ موڈیولر تھیٹرز کے مکمل فعال ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پندرہ سے بیس سرجریز کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ موجودہ تیار شدہ موڈیولر تھیٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال پہلی کامیاب سرجری بھی کر چکے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پورے پاکستان سے مریض بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے آتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کنٹریکٹرز کو باقی موڈیولر تھیٹرز کو آئندہ منگل تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں