ایم ڈی واسا کا مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت

جمعہ 19 اپریل 2024 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایم ڈی واسا نے یہاں ہیڈ آفس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے،ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انڈر پاس پمپس کو مکمل آپریشنل رکھا جائے ،واسا کے افسران و سٹاف نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کی حاضری یقینی بنایا جائے تاکہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے،تمام جنریٹرز آپریشنل اور اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں،بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کو چلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں