ملک میںمدارس امن وآشتی کے گہوارے ہیں : سنی علما کونسل

قرآن کو امام بناکر ہم آج دنیاکی قیادت کر سکتے ہیں بدقسمتی سے ہم نے قرآنی تعلیمات سے منہ موڑ لیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ ملک میںمدارس امن وآشتی کے گہوارے ہیں،قرآن کو امام بناکر ہم آج دنیاکی قیادت کر سکتے ہیں بدقسمتی سے ہم نے قرآنی تعلیمات سے منہ موڑ لیا، مدارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنیوالے دشمن کا کام آسان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ لارڈمیکالے کانظام تعلیم تباہی وبربادی کے راستہ ہے قوم کو دینی وعصری تعلیم پر توجہ دیکر جہالت وگمراہی اور فرقہ واریت وفساد سے نکلناہوگا،مدارس کے طلبا کو مراعات وآسانیاں فراہم کی جائیں قرآنی تعلیم ،حفاظ قرآن کی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہم دینی وعصری تعلیمی اداروں کی خدمت ان کو آباد کرنے والے لوگ ہیں جہالت تباہی وبربادی کے راستے ہیں اللہ کریں ہمیں بھی مدارس ومساجد اور جدید عصری تعلیمی ادارے والے مخلص ایماندار حکمران ملیں۔قوم نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے کمر بستہ ہوجائے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ملک وقوم کی بقا،سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں