جنگلی حیات کا وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو پلاسٹک آلودگی سے پاک رکھنے کاازسر نو بھرپور عزم

انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی پابندی نیز کاغذ اور کپڑوں کے تھیلوں کے استعمال پر عملدرآمد یقینی بنائے‘ ڈی جی وائلڈلائف

جمعہ 19 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک نے محکمہ کے زیر انتظام تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا بھر پور اعادہ کیاہے اور اس ضمن میں صدر دفتر لاہورسے ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھر سمیت صوبہ کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈلائف کو خصوصی مراسلہ جاری کیاہے جس میں وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے پر بھر پور زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ اپنے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو پہلے ہی پلاسٹک فری زون قرار دے چکا ہے اور گزشتہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران سینئر صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبہ میں محکمہ کی تمام کیپٹوسہولیات پلاسٹک سے مکمل پاک ہوں نیز ان وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں سیر کیلئے آنیوالے سیاحوں کو پلاسٹک آلودگی کے مضر اثرات اور اس کے دیگر محفوظ بدل اور پلاسٹک ری سائیکلنگ کی آگاہی دی جائے لہذا وائلڈلائف پارکس چڑیاگھرانتظامیہ و متعلقہ افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حکام بالا کی ان ہدایات پر من وعن عمل کریں نیز اس بابت ایک باقاعدہ آگاہی مہم شروع کریں اور اپنے زیر انتظام پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک بیگز کی مکمل روک تھام کریں اور وہاں کپڑے اور کاغذ کے تھیلے فراہم کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں