وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیاء کمپنی سٹفین اوڈن نے ملاقات کی۔اسملاقات کے دوران صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ زرعی شعبہ ہماری پہلی ترجیح ہے جو کہ ہماری معیشت کو بحال کر سکتی ہے،حکومت کی بھرپور توجہ زراعت پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایگریکلچر ری ویمپنگ کے تحت میکناایزیشن پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

پنجاب میں اگلے دو سالوں میں مقامی طور پر تیار کردہ 27000زرعی مشینیں 60فیصد سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی۔عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ ہائی ٹیک مشینوں کو درآمد کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر ڈیلرز کو 7فیصد مارک اپ پر قرضے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بڑی مشینوں پر لگی ڈیوٹی کو کم سے کم کرنے کی خواہاں ہیں۔ اس ملاقات کے دوران سٹیفن اڈون نے کہا کہ کن(KUHN) کمپنی زرعی مشینری بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کا سالانہ ٹرن اوور 15ارب یورو ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی اچھی کوالٹی کی بڑی زرعی مشینری تیار کرتی ہے۔ہم پنجاب میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے سبسڈائزڈ قیمت پر نئے آلات فراہم کرنے کے پروگرام کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سٹفین اوڈن نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہل چلانے،شیراڈننگ،بیج پلانٹنگ،کھاد ڈالنے اور فصل کی کٹائی اور اس کو محفوظ بنانے کے لئے یہ بڑی مشینیں صوبہ پنجاب میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں ممد و معاون ہو سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر سیلز ایشیا نے کہا کہ کمپنی کے معیاری زرعی آلات اور 65ہارس پاور سے لے کر300ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹر فصلوں کی کاشت سے لے کر آخری مراحل تک استعمال سے کسانوں کی محنت اور وقت کی بچت ہو گی۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ کن(KUHN)کمپنی کے اعلی کوالٹی اور بڑے ٹریکٹرز پنجاب کے 15فیصد بڑے زمیندار ہی خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کے مطابق پنجاب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دھان کے کاشتکاروں کو رائس شریڈرز اورسپر سیڈرز کی فراہمی کو یقینینبنانرہینہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں