ذ*گورنر پنجاب سے کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن، ڈاکٹر رؤف افتخار احمد کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

Aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن، ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) رؤف افتخار احمد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ویجیلنس پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) رؤف افتخار احمد کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں گے کہ وہ ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) رؤف افتخار احمد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ سے نوازیں۔

(جاری ہے)

کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) رؤف افتخار احمد نے گورنر پنجاب کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سی ایم ایچ راولپنڈی اور دیگر ہسپتالوں میں اڑھائی ہزار سے زائد کامیاب گردے کی پیوند کاری کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) رؤف افتخار احمد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ’’لیرا‘‘ کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے صدر مہران اجمل خان، جنرل سیکرٹری دیبا مرزا سینئر نائب صدر طلحہ قریشی، نائب صدر دانیال عمر، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان چشتی، فنانس سیکرٹری محمد عاصم راجہ اور رافعہ اکرام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں