ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا ، بشری بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، عظمی بخاری

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا کہ بشری بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیئے گئے ہیں، پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشری بی بی کو زہر دیا گیا؟ محترم آپ وکیل ہیں، ڈاکٹر نہیں،آپ کے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے ،لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ۔ بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیر اعلی کا علاج کروائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں