تھانہ شادباغ کے قریب گندے نالے سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر نامزد شوہر ،سسر ،ساس اور جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 19 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ شادباغ کے علاقے میں گندہ نالہ سے لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے مقتولہ کی شناخت کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹل ڈاکٹر تھی، مقتولہ سحر کو پہلے بھائی کے سامنے اغواہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سحر کو اس کے شوہر اسامہ ،سسر نواز اور جیٹھ نے گلہ کاٹ کر قتل کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سحر کا اکثر شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر نامزد شوہر ،سسر ،ساس اور جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں