گ*ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:35

7لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ درخواست گزار کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے رپورٹ پیش کر دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں