آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ حل

علی ناصررضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج لیں گے

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو گیا ، علی ناصر رضوی 21اپریل کے ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج لیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا ۔ تاہم انہیں ریلیو نہیں کیا جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کو جلد ریلیو کر دیا جائے گا۔

جس کے بعد وہ آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالیں گے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں تعینات 3ڈی آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔ نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے لیے شہزادبخاری ،فیصل کامران ،ایاز سلیم اور خالد ہمدانی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں