}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ پہلے بھی درخواست کر چکا ہوں اور اب بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا، پی ٹی آئی نے پہلے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے ایم این اے شیر افضل مروت سے عین اس وقت سعودی عرب کے خلاف بیان دلوایا جب سعودی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے پھر جب اس جماعت نے بیان کے خلاف عوامی ردعمل دیکھا تو اپنے ایم این اے کے بیان کو اس کا ذاتی فعل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اگر مان لیا جائے کہ یہ اس کا ذاتی بیان تھا تو پی ٹی آئی نے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا اس کا جواب کوئی بھی جنونی ٹائیگر دینے کو تیار نہیں، اس جماعت نے منتخب صدر مملکت کے خطاب کے دوران جو ہلڑ بازی کی اس پر بھی ان کے خلاف سپیکر کو سخت ایکشن لینا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں