ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو ملا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
ژ*20 ہزار بائیکس میں امید سے بھی زیادہ دلچسپی دیکھنے کو ملی ہے۔ صوبائی وزیر
پیر 22 اپریل 2024 22:59
(جاری ہے)
سٹوڈنٹس کو یقین ہے کہ ہماری حکومت لیپ ٹاپ سکیم کی طرح بائیک سکیم بھی کامیاب بنائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے بائیکس پراجیکٹس میں اپنی بھرپور دلچسپی دکھائی ہے۔
بہت سے سٹوڈنٹس اس سلسلے میں راہنمائی چاہتے ہیں جس کیلئے یونیورسٹیز میں ان کے پاس آپ خود جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ عزم و خواہش ہے کہ ہمارے سٹوڈنٹس کی سفری پریشانیاں ختم ہوں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اپنے اضلاع اور علاقوں میں روڈ شوز اور ایونٹس منعقد کرکے سکیم سے متعلق آگاہی دیں۔ میں خود بھی تعلیمی اداروں کے دورے کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حقیقی ویڑن کو سٹوڈنٹس تک پہنچا رہا ہوں۔ بائیکس سکیم سے جڑے تمام متعلقہ حکام بھی سٹوڈنٹس تک پہنچ کر ان کی رہنمائی کریں۔ علاوہ ازیں نے انہوں نے ضمنی الیکشن میں میں ن لیگ کی زبردست کامیابی پر مریم نواز شریف کی کارکردگی کو لوگوں کے اعتماد کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی چند ہفتوں کی محنت اور کارگردگی نے ضمنی الیکشن میں مخالفین کے منہ بند کرا دیے ہیں۔ عوام نے ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو دیے ہیں۔ ہمیں لوگوں کی امید پر پورا اترنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہر منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھیں تو 20 ہزار بائیکس بہت کم ہیں انشاء اللہ دوسرا فیز بھی جلد لانچ کریں گے۔ خدا نے چاہا تو اگلے فیز میں الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھا کر سٹوڈنٹس کی یہ فرمائش بھی پوری کر دیں گے۔ ہماری چند روز کی حکومت میں سستی روٹی اور اپنی سواری جیسی کامیابیوں نے لوگوں کی امیدوں کو بڑھا دیا ہے۔ انشاء اللہ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کی بھلائی کیلئے کی گئی کاوشوں کی خوبصورت داستان رقم کریگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے