ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال

بدھ 24 اپریل 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایکسپو سینٹر لاہور میں ایگری کوالیشن 2024ء کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں سرکاری اور غیر سرکاری آرگنائزیشنز نے حصہ لیا۔نمائش کا مقصد زراعت کی ترقی کے لیے سٹیک ہولڈرز کو ایک مقام پر اکٹھا کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا اور نئے بزنس کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک نے اپنا سٹال لگا کر نمائش میں نمائندگی کی۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے بطور مہمان سپیکر کانفرنس میں شرکت کی اور شرکا کو لائیوسٹاک سیکٹر میں ہونے والے جدید پروجیکٹس بارے آگاہ کیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک کا شعبہ ترقی کے لئے ایک دوسرے پر منحصر ہے ، محکمہ لائیوسٹاک ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ جیسے اہم پروجیکٹس پر کامیابی سے عمل پیرا ہے جس سے لائیوسٹاک پروڈکٹس کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک بین الاقوامی معیار کے مطابق بریڈ امپروومنٹ کے لئے کام کر رہا ہے اورمحکمہ لائیوسٹاک لوکل بیف بریڈز کے جینیٹک پوٹینشل میں بہتری کے لئے پنجاب میں جنیٹک امپروومنٹ کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمہ کے اہم منصوبہ پاکستان اینیمل آئیڈنٹی فیکیشن اینڈ ٹریسیبلٹی کی اہمیت بارے بتایا کہ اس سے جانور کو ایک مخصوص کوڈ دیا جائے گا جو کہ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول ہو گا اور اس کی بدولت رجسٹرڈ جانور کی ویکسینیشن اور دیگر ریکارڈ رکھا جائے گا جو کہ ایکسپورٹ کے لیے ضروری شرائط مکمل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے9211 سسٹم کی اہمیت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر 30 ملین جانور رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے چھوٹے فارمرز کے لئے محکمہ کی دیگر سروسز بارے بھی بتایا۔ نمائش میں انڈسٹری، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی آرگنائزیشنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں