[ زراعت اور لائیوسٹاک کا شعبہ ترقی کے لیے ایک

gدوسرے پر منحصر ہی:سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ایکسپوز سینٹر لاہور میں ایگری کوالیشن 2024کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا گیاہوا۔نمائش میں سرکاری اور غیر سرکاری ارگنائزیشنز نے حصہ لیا۔نمائش کا مقصد زراعت کی ترقی کے لیے سٹیک ہولڈرز کو ایک مقام پر اکٹھا کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا اور نئے بزنس کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک نے اپنا سٹال لگا کر نمائش میں نمائندگی کی۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے بطور گیسٹ سپیکر کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاء کو لائیوسٹاک سیکٹر میں ہونے والے جدید پروجیکٹس بارے آگاہ کیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ زراعت اور لائیوسٹاک کا شعبہ ترقی کے لیے ایک دوسرے پر منحصر ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ جیسے اہم پروجیکٹس پر کامیابی سے عمل پیرا ہے جس سے لائیوسٹاک پروڈکٹس کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک بین الاقوامی معیار کے مطابق بریڈ امپروومنٹ کے لیے کام کر رہا ہے اورمحکمہ لائیوسٹاک لوکل بیف بریڈز کے جینیٹک پوٹینشل میں بہتری کے لیے پنجاب میں جنیٹک امپروومنٹ کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔

سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمہ کے اہم منصوبہ پاکستان اینیمل ائڈنٹیفیکیشن اینڈ ٹریسیبلٹی (PAITS)کی اہمیت بارے بتایا کہ اس سے جانور کو ایک مخصوص کوڈ دیا جائے گا جو کہ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول ہو گا اور اس کی بدولت (PAITS)پر رجسٹرڈ جانور کی ویکسی نیشن اور دیگر ریکارڈ رکھا جائے گا جو کہ ایکسپورٹ کے لیے ضروری شرائط مکمل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ کی9211سسٹم کی اہمیت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر 30ملین جانور رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے چھوٹے فارمرز کے لیے محکمہ کی دیگر سروسز بارے بھی بتایا۔ نمائش میں انڈسٹری، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی ارگنائزیشنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور یہ نمائش کل کے دن بھی جاری رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں