ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) فیصل آباد سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی اے سی کوچ کی چاروں ساکٹس سے تانبے کی تاریں کاٹ کر چوری کرنے والے ملزم کو کیرج اسٹاف نے تار اور اوزاروں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس کانسٹیبلز کے پاس ہتھکڑی نہ ہونے کے باعث ملزم کے ہاتھ بھی آر ٹی ایل اسٹاف کو رسی سے باندھنے پڑے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں کیرج کلینر راولپنڈی ریل کار سے میٹل ڈسٹ بن اور دیگر مٹیریل لے جاتا پکڑا گیا۔

سابق ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر نے کوچز سے تانبے کی تاروں کی چوری روکنے کے لیے تمام ایس پیز کو چار برس قبل تحریری احکامات جاری کیے تھے۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ مٹیریل چوری روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سخت کریں گے، غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں