وزیراعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسرمعطل

جمعرات 25 اپریل 2024 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ کا سخت ایکشن لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایم ایس برطرف اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسر معطل کر دیا ہے ۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈ یشنل چارج ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے محکمہ بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجینئر محمد رؤف،ایس ڈی او فواد منیراور سب انجینئر سرتاش احمد شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 10رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمشنر گوجرانولہ خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ خصوصی کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات،ماہرین تعمیرات،اور دیگر حکام شامل ہونگے ۔خصوصی کمیٹی 72گھنٹے میں ہسپتال کی چھت گرنے کے واقعہ پر رپورٹ پیش کرے گی ۔ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میںذمہ داروں کاتعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں