وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید

جمعرات 25 اپریل 2024 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ بمپر کراپ کی خریداری میں تاخیر پیدا کرنیوالے عناصر حکومت اور کسانوں میں بد اعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں،24 کروڑ عوام کو فوڈ سیکورٹی فراہم کرنیوالے طبقے کا بھر پور تحفظ کرنا ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی اس حوالے سے اٹھنے والی آوازوں پر کان دھرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کے تمام مطالبات کیساتھ کھڑی ہے،پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں گندم کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں