وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں

جمعرات 25 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کے بعد لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے کے لئے پویلین پہنچ گئیں۔ وزیر اعلی مریم نواز نے پاس آئوٹ ہونے والی لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے والدین کو مبارکباد دی اور خواتین سے مصافحہ کیا۔تقریب میں موجود لیڈی کانسٹیبل کے دادا نے وزیر اعلی مریم نواز کے سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

دو لیڈی کانسٹیبل کے والدین سے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈبل مبارک اور مجھے بھی مبارک باد،یہ میری بھی بیٹیاں ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایک بزرگ نے قائد نواز شریف کو آئی لو یو کہنے کا مطالبہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ سے بھی ملاقات کی،بچیوں سے مصافحہ اور تصاویر بنوائیں۔ مریم نواز نے تھری ناٹ تھری گن چیک کی اور تھام کر تصویر بنوائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں