لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان

سرچ آپریشنز کے دوران 33047گھروں،16121کرایہ داروں اور 115522اشخاص کو چیک کیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ہیں تاکہ صوبائی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنایاجاسکے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 33047گھروں،16121کرایہ داروں اور 115522اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت286اشخاص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سرچ آپریشنز میں 85اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،منشیات کی21مقدمات کا اندراج کیا گیا اور55/109ضابطہ فوجداری کے تحت44افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ناجائز اسلحہ کی52مقدمات جبکہ قمار بازی کی09مقدمات درج کئے گئے۔ دوران سرچ آپریشن30ہوٹلوں، 74ہوسٹلز،65فیکٹریوں اور1837 دوکانوں پر افراد کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں اپنی پٹرولنگ بڑھائیں اور سپروائزری افسران آپریشنز کی نگرانی کریں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش کے گرد ونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنزکئے جائیںاور قماربازی، ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں