لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان

جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے تاکہ صوبائی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان لاہور پولیس نے جمعہ کے روز جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 33047گھروں،16121کرایہ داروں اور 115522 اشخاص کو چیک کیا گیا جس دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت286 اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی اور85 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،منشیات کے21 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت44 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے52 مقدمات جبکہ قمار بازی کے9 مقدمات درج کئے گئے، دوران سرچ آپریشن 30 ہوٹلوں، 74ہوسٹلز،65 فیکٹریوں اور1837 دکانوں پر افراد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں اپنی پٹرولنگ بڑھائیں اور سپروائزری افسران آپریشنز کی نگرانی کریں۔سی سی پی او نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی رہائش کے گرد و نواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنزکئے جائیں اور قماربازی،ناجائز اسلحہ، سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں