وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک

جمعہ 26 اپریل 2024 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کلچرل ونگ پنجاب کی صدر نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی،پانچ سال کے دوران پنجاب ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پنجاب بنے گا۔

(جاری ہے)

جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت روٹی کی قیمت کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کرائے گی،تندور مالکان کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،اگر اب آٹے کی قیمت میں500 روپے کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف بھی عام آدمی کو ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی قیادت کا مشن پراپیگنڈے کے ذریعے عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے،خیبر پختونخواہ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران عام آدمی کو ایک بھی ریلیف نہیں فراہم کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک ماہ میں30 سے زیادہ عوامی نوعیت کے پراجیکٹ متعارف کرا ئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں