وزیر اعلیٰ مریم نوازکیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کارروائی 2 مئی تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی جبکہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں