فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور

منگل 30 اپریل 2024 22:35

فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری اسلام آباد کی عدالت میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ عبوری ضمانت میں پیش نہیں ہوسکتے، لہٰذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں