پنجاب پولیس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 15افسران کے انٹرویو کیے ، فائنل فہرست میں شامل ناموں کی حتمی منظوری بھی دیں گے

منگل 30 اپریل 2024 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب پولیس میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل ہو گئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 15پولیس افسران کے انٹرویوز کئے، ایوان وزیراعلی آفس میں 2ڈی آئی جیز، 8ایس ایس پیز اور 5ایس پیز کے انٹرویوز کئے گئے۔

(جاری ہے)

انٹرویوز دینے والوں میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی کامران عادل کے نام شامل ہیں، ایس ایس پی اسد سرفراز، ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک، اسد ملہی اور ایس ایس پی زاہد نواز مروت انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں، اسی طرح ایس ایس پی رضوان خان، کامران ممتاز، بلال ظفر شیخ اور ایس ایس پی احمد محی الدین کے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے، ایس پی سید علی، ایس پی عمران ملک، عبداللہ لک، مستنصر عطا باجوہ اورایس پی قدوس بیگ بھی انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں۔

پولیس افسران کے انٹرویوز پینل میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر شریک تھے۔فائنل فہرست میں شامل ناموں کی حتمی منظوری وزیر اعلی مریم نواز دیں گی جس کے بعد پولیس افسران کے متعدد اضلاع میں تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں