پنجاب بھرمیں 1167ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1279زخمی ہوگئے، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ

منگل 30 اپریل 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1167ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 545افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔734معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 706ڈرائیوز،42کم عمرڈرائیور، 436مسافراور148پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت271متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد91حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسرے، ملتان80حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1290متاثرین میں 1051مرد اور239خواتین شامل ہیں ۔ ٹریفک کے ان حادثات کے بیشتر واقعات میں 1045موٹرسائیکل،73آٹورکشے،119کاریں،18وین،9مسافر بسیں،26ٹرک اور117دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں