آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 30 اپریل 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گزشتہ رات چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور بونداباندی سے صوبائی دارالحکومت لا ہور کا موسم خوشگوار ہوگیا اور یوں صوبہ میں بھر با رشوں کا طویل سلسلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بالائی ووسطی علاقوں میں جھکڑا چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 76فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ذکی فا رمز141 ، فیز 8 ڈی ایچ اے99 ،یو ایس قونصلیٹ 99، سی ای آر پی آفس102، فیز 8 ایوی گر ین 137، سید مراتب علی روڈ 76 ،ریونیو سوسائٹی 80اورپاکستان انجینئرنگ سروسز میں132ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں