مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ عون چودھری

پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس ،نوجوانوں کی تعداد ہے جنہیں مناسب مواقعے فراہم کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے

بدھ 1 مئی 2024 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چودھری نے کہا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم مزدور ہمارے کسانوں، مزدوروں اور تمام محنت کشوں کی معاشی ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف کا بھی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم سب ایک خوشحال اور متوازن زندگی بسر کر پاتے ہیں، مزدور کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے۔عون چودھری نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے جنہیں مناسب مواقعے فراہم کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں