پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی اور قوم و ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

بدھ 1 مئی 2024 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی اور قوم و ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہاکہ محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس دن کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیے تھے صرف عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے پر عزم ہے ، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔\932

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں