پاکستان کی ترقی میں محنت کشوں کا بنیادی کردار شامل ہے‘صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا میں مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ مزدور اپنا خون پسینہ ایک کر کے رزق حلال کماتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں مزدور بھائیوں کو ان کی ورک پلیسز پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں مزدوروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا مالکان کی اولین ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی ترقی میں محنت کشوں کا بنیادی کردار شامل ہے۔ صنعت کاروں کو کام کی جگہ پر محنت کشوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں