کاشتکاروں کی سہولت کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی ہدایت

بدھ 22 مئی 2024 12:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زرعی اجناس کی بمپر کراپس کے حصول کو یقینی بنانے اور کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فیس بک، ٹوئٹر،یوٹیوب،واٹس ایپ،انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ہمارے کسان بھائی اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

نئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید کی جانب سے زراعت افسران اور فیلڈ سٹاف ایمپلائیز سے کہا گیا ہے کہ سبزیوں و پھلوں کے کاشتکاروں کو انکی فصلوں کی پیداوار بہتر کرنے کے حوالے سے افسران مختلف دیہاتوں میں پہنچ کر مختلف تقریبات کا اہتمام کریں جہاں کاشتکاروں کو نہ صرف مفید معلومات فراہم کی جائیں بلکہ انہیں درپیش مسائل سے متعلق بھی آگاہی حاصل کرکے ان کا بروقت تدارک ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت افسران کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل،سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار بہتر کرنے کے حوالے سے آگاہی معلومات سے متعلق تشہیر کیلئے مختلف دیہاتوں میں پہنچ کر کاشتکاروں سے رابطہ رکھیں جبکہ افسران کی جانب سے کی جانے والی سرگومیوں کے حوالے سے کارکردگی رپورٹس بھی تیار کی جائیں تاکہ خود احتسابی کا عمل بھی جاری رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پڑنے والی شدید گرمی، سورج کی تپش اور تیز شعاعوں سے سبزیوں اور پھلوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھی کاشتکاروں کو آگاہی دی جائے تاکہ نہ صرف انکی فصلوں کو موسمی اثرات اور نقصان سے بچایا جاسکے بلکہ انکی فصلوں کی پیداوار کو بھی بہتر کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں