منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے نائب صدر سدرہ کرامت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے،اکثر ہوم بیسڈ ورکرز خواتین معاشی استحصال کا شکار ہیں ،محض عزم کرنے یا مطالبہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے، اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گےام حبیبہ اسماعیل نے کہاکہ ملکی آبادی کے 50فی صد خواتین کے اقتصادی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،آبادی میں اضافہ کی شرح کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا،سفری مشکلات کی وجہ سے خواتین کا معاشی استحصال ہو رہا ہے ،حکومت اس طرف توجہ دے۔

عائشہ مبشر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کاورباری طبقہ کو پابند کیا جائے کہ وہ خواتین ورکرز کی سرکاری رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ ان کو جملہ حقوق میسرآ سکیں،خاص کر گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی رجسٹریشن اور معاوضہ کا طریقہ کار وضع ہونا چاہیے۔سیمینار میں ناظمہ ویمن لیگ زونز انیلہ الیاس،ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل،عائشہ مبشر،عائشہ شبیر،نورین علوی،لبنی مشتاق،حافظہ سحر عنبرین و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں