نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور کے کے زیر اہتمام عظیم الشان مزدور ریلی

بدھ 1 مئی 2024 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) یوم مزدور کے حوالے سے مال روڈ لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور کے صدر سید عبدالعزیز شگری کے زیر اہتمام عظیم الشان مزدور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف اداروں سے وابستہ یونین نمائندگان اور ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے قائدین چوہدر ی محمود الاحد نائب صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، چوہدری حسیب الرحمن ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری محمد امین منہاس صدر وسطی پنجاب اور سید عبدالعزیز شکری صدر لاہور این ایل ایف لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو حقوق دلوانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزدوروں کو متحد کرنے کی جدوجہد جار ی رہے گی۔جس دن ملک کے 7کروڑ مزدور ایک ہوگئے کوئی بھی ہمارے حقوق غصب کرسکے اور نہ ہی ظلم۔

(جاری ہے)

مزدوروں کودرپیش مسائل کے حل حکومتی جبر و استبدال مزدور دشمن پالسی ادویات یوٹیلٹی بلز ایجوکیشن ہیلتھ مہنگائی میں ظالمانہ اضافہ نے مزدور طبقہ کی کمر توڑ دی ہے لیکن حکومت مزدوروں کی مشکلات کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کے زیر اثر پالسیوں کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل ہے ملک کے سات کروڑ مزدور اپنے خون پسینے سے کارخانے اور فیکٹریاںچلاتے ہیں لیکن ان اداروں کے نفع سے محنت کش یکسر محروم ہیں۔

ادارہ جاتی سطح پر پاکٹ یونینز کی بھرمار کے سبب سرمایہ دار مزدوروں کو پاؤں تلے روندنے میں مصروف عمل ہیں اور مزدور اپنے روشن مستقبل سے بھی نا امید ہو گئے ہیں مزدور مسائل حل کرنے والے ادارے جن میں این آئی آر سی، لیبر ڈیپارٹمنٹ ،لیبر کورٹ، پنجاب لیبر ٹربیونل ،سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کے استحصال کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

حکومت ترجیحی بنیادوں پر سات کروڑ محنت کشوں کے دکھ درد کو سمجھے اور مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مسترد کیا جائے اور نجکاری کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔حکومت صحت، تعلیم اور رہائش کا انتظام یقینی بنائے اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے فوری روزگار سکیم کا اجراء کیا جائے۔

ڈیلی ویجر ،ورک چارج کنٹریکٹ بیس ملازمین کو فل فور مستقل کیا جائے ۔ مقررین نے شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی قربانیوں کے نتیجے میں یوم مزدور دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ مزدور ریلی سے مزدور رہنماؤں چوہدری انصر محمود،حاجی محمد یونس حاجی عمران جمشید کمال جمشید اقبال سیال خالد محمود مشتاق خان مزمل خان خسر و نیازی سیف اللہ عوان ریاض چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزدور باہمی اتحاد اور اتفاق سے غیر مزدور عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں اور حقیقی ٹریڈ یونینز کو ملک میں بحال اور کامیاب کروایا جائے۔

مقررین نے نیشنل لیبر فٹریشن کی خدمات کو سراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل لیبر فٹریشن مزدور حقوق کی جنگ میں اور اول دستہ کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں