دنیا بھرمیں ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائیگا

ہفتہ 11 مئی 2024 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں(مائگریٹری برڈز)کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں اوراداروں کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ ہجرت کرنیوالے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہزاروں سال سے پرندوں کی یہ ہجرت قدرت کی اعلیٰ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔پرندوں پر کام کرنیوالے عالمی ادارے کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40فیصد سے زائد اقسام کی کمی ہو چکی ہے۔گزشتہ 30سال کے دوران مہاجر پرندوں کی آبادی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کیلئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئی2006 سے ہر سال13مئی کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں