برکی کے علاقے میں والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا

ہفتہ 11 مئی 2024 15:28

برکی کے علاقے میں والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) برکی کے علاقے میں سنگدل والدین نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا دیا ،پولیس نے والدین کو گرفتار کر لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون شہری نے شناخت ظاہر کیے بغیر لڑکی کے قتل کی اطلاع دی جس میں بتایا گیا کہ لڑکی کے گھر والوں نے قتل کو ہارٹ اٹیک سے موت کا رنگ دینے کی کوشش کی،خاتون شہری نے اطلاع دی کہ لڑکی کو اسکے گھر والوں نے قتل کیا ہے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری پولیس پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا۔پولیس نے شک کی بنیاد پر والدین کو گرفتار کر لیا جبکہ دوران تفتیش والدین نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں