10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،مریم نواز

مثبت معاشی اشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،بیان

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 25 مئی 2024 15:36

10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،مریم نواز
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2024 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، مثبت معاشی اشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی آئے گی ۔اشیاءخوردونوش کی معیاری اور سستی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہوں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرخان میں آسمانی بجلی اور درجنوں گھروں کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسمانی بجلی اور درجنوں گھروں کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کوموثر امدادی کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے پیشگی تیاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں