انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد،میاںمحمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی

ہفتہ 11 مئی 2024 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی کو مغلپورہ،زمان پارک اور راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے الزام میں درج تین مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ڈاکٹر یاسمین راشد،میاںمحمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم جائیں گی ،مقدمہ میں خدیجہ شاہ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید بھی نامزد ملزم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں