ماں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا خصوصی پیغام

اتوار 12 مئی 2024 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) چیئرپرسن سارہ احمد نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کا پوری دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں کیونکہ میں بیورو میں رہائش پذیر تمام بچوں کی ماں ہوں اور دنیا کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کا بہت اہم کردار ہے جبکہ اسلام بھی عورت کو بطور ماں اعلیٰ مقام عطا کرتا ہے۔اس لئے اپنی زندگی میں اپنی ماں کی خدمت کریں اور ان کا احترام کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں